22 جنوری، 2017، 11:23 AM

ہندوستان میں ٹرین حادثے میں 32 افراد ہلاک اور 100 زخمی

ہندوستان میں ٹرین حادثے میں 32 افراد ہلاک اور 100 زخمی

ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حواللے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہیرا کھنڈ ایکسپریس ٹرین جگدل پور سے بھوبنیشور جارہی تھی کہ وجے نگر میں کنیرو اسٹیشن کے قریب  حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں انجن کے علاوہ 2 سلیپرکوچز اور 1 اے سی کوچ سمیت 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی  امدادی ٹیمیں اور متعلقہ حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور 100 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک اور بہت سے افراد تاحال ملبے تلے پھنسے ہونے کے باعث امدادی کارکنوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو کا کہنا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

News ID 1869897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha